شجالپور-کانگریس صدر راہل گاندھی نے آج کہا ہے کہ وہ وزیراعظم نریندر مودی سے نفرت نہیں کرتے ہیں۔ مسٹر راہل گاندھی نے مدھیہ پردیش کے دیواس پارلیمانی حلقہ کے تحت آنے والے شجالپور میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اپنے اس رائے کا اظہار کیا۔
اس موقع پر مدھیہ پردیش کے وزیراعلی کمل ناتھ اور چھتیس گڑھ کے وزیراعلی بھوپیش بگھیل بھی موجود تھے ۔مسٹر گاندھی نے اپنے تقریبا 25 منٹ کی تقریر کے آخر میں کہا کہ مسٹر مودی بھلے ہی ان سے (مسٹر گاندھی سے ) کتنی بھی نفرت کر لیں۔ ان کے خاندان والوں کے بارے میں بولیں۔
لیکن وہ مسٹر مودی سے نفرت نہیں کرتے ہیں۔انہوں نے فلسفیانہ انداز میں کہا کہ نفرت کو نفرت نہیں کاٹ سکتی ہے ۔
نفرت کے ساتھ مسٹر مودی کو نہیں ہرایا جاسکتا ہے ۔ مسٹر مودی کو صرف پیار سے ہرایا جاسکتا ہے ۔
مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ جتنی مرتبہ آپ (مسٹر مودی) نفرت کریں گے اتنی ہی مرتبہ وہ جھپی دیں گے اور گلے ملیں گے ۔
اس سے پہلے مسٹر راہل گاندھی نے رافیل طیارہ کا معاملہ بھی اٹھایا۔
کانگریس صدر نے کہا کہ انہوں نے تو رافیل کے بارے میں دریافت کیا تھا لیکن ان کے خاندان کے بارے میں کہا جانے لگا۔
انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے دل میں نفرت ہے ۔ ہم میں نفرت نہیں ہے ۔
مسٹرمودی کے دل میں بھی غصہ اور نفرت ہے ۔
مسٹر مودی ان کے والد، دادی اور دیگر اہل خاندان کے بارے میں نفرت اور غصے میں بولتے ہیں۔لیکن وہ ان کے (مسٹر مودی کے ) گلے لگ جاتے ہیں۔
انہوں نے مسٹر مودی سے درخواست کی کہ وہ نفرت مٹائیں گے تو اس سے ان کا ہی فائدہ ہوگا۔
کانگریس صدر نے نوٹ بندی اور جی ایس ٹی جیسے مسائل کے سلسلے میں مرکز کی مودی حکومت کی پالیسیوں کی جم کر تنقید کی۔