نفٹالی بینیٹ نئے اسرائیلی وزیر اعظم ‘نتن یاہو بیدخل

,

   

یروشلم ۔ اسرائیلی سیاسی جماعتوں کے ایک اتحاد نے آج ملک کے طویل مدت تک برسر کار وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو کو بیدخل کردیا ہے اور نئی حکومت تشکیل دی ہے ۔ یہودی قوم پرست نفٹالی بینیٹ آٹھ پارٹی اتحاد کی قیادت کرتے ہوئے ملک کے نئے وزیر اعظم ہونگے ۔ اقتدار سے بیدخلی پر 71 سالہ نتن یاہو نے کہا کہ اگر ہماری قسمت میں اپوزیشن میں بیٹھنا ہے تو ہم سر اٹھا کر بیٹھیں گے اور ہم اس حکومت کو اقتدار سے بیدخل کرکے دوبارہ حکومت میں آئیں گے ۔ اتوار کو اسرائیلی پارلیمنٹ میں ہوئی رائے دہی کے بعد ان کی حکومت زوال کا شکار ہوگئی ۔ ان کی تائید میں 59 ووٹ پڑے جبکہ ان کی مخالفت میں 60 ووٹ ڈالے گئے ۔ تل ابیب کے رابن اسکوائر میں نتن یاہو کے مخالفین جمع ہوگئے اور انہوں نے نئی حکومت کے قیام پر پرجوش نعرہ بازی کی ۔ نفٹالی بینیٹ گذشتہ چند دن سے ملک میں نئے اتحاد کی تشکیل کیلئے کوشاں تھے اور آج انہیں کامیابی مل گئی ہے ۔