نقد رقم کی رہزنی کرنے والے رہزن گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 28 ستمبر ( سیاست نیوز) علاقہ سنتوش نگر میں وائن شاپ کے ملازم سے نقد رقم کی رہزنی کرنے والے 6 رہزنوں کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد مصطفیٰ ، محمد حامد ، شیخ شوکت ، محمد حاجی ، شیخ حامد اور محمد افسر جن کا تعلق ریاست نگر سے ہے انہیں سنتوش نگر کی کرائم ٹیم نے گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ 4لاکھ 35ہزار روپئے نقد رقم اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی ۔ پولیس نے بتایا کہ سری لکشمی وائن کے کیاشیئر کو نشانہ بناتے ہوئے مذکورہ افراد نے منصوبہ بند طریقہ سے رکشہ پورم علاقہ میں 6لاکھ روپئے کے بیاگ کی رہزنی کرلی تھی ۔ پولیس سنتوش نگر نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کیا تھا اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمین کی شناخت کی گئی اور بعد ازاں انہیں گرفتار کرلیا گیا ۔