نلگنڈہ : ضلعی سطح پر ٹمریز طلبہ کے کھیلوں کا افتتاح

   

نلگنڈہ /27 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) طلباء تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں حصہ لیتے ہوئے صحت اور ذہنی طور پر مضبوطی پر حاصل کرسکتے ہیں ۔ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سہولتوں سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے پر ضلع انچارج اقلیتی اقامتی اسکول سوسائٹی و موظف تحصیلدار جناب خواجہ فریدالدین نے روزانہ ضلعی سطح کے ٹمریز سوسائٹی کے کھیلوں کی افتتاحی تقریب کو بحیثیت مہمان خصوصی مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر انچارج پرنسپل ایس ایل بی سی جناب محمد منیرالدین آر ایل سی مسٹر وشنو موانی ، ویجلنس آفیسرس مسرز محمد عثمان علی و دیگر موجود تھے ۔ سہ روزہ ہاکی ، فٹ بال ، کیرمس ، والی بال ، کھوکھو، ہینڈ بال ، کبڈی و دوسرے مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے کامیاب ٹیمس کو میڈل عطا کئے گئے ۔ اس تقریب کی کارکردگی جناب محمد عبدالقدوس نے چلائی۔ اس تقریب میں مختلف اسکولوں کے پیرنٹس ، اساتذہ و ملازمین موجود تھے ۔