حیدرآباد 3 اپریل ( سیاست نیوز) نمائش 14 اپریل تک جاری رہے گی ۔ نمائش سوسائیٹی نے آج نمائش میں توسیع کا فیصلہ کیا ۔ تاہم 9 اور 10 اپریل ہفتہ اور اتوار کو رام نومی کے پیش نظر دو دن نمائش کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ نمائش کے اوقات حسب سابق 4 بجے شام سے رات 11 بجے تک رہیں گے ۔ واضح رہے کہ نمائش سوسائیٹی پر تاجرین اور اسٹال مالکین کی جانب سے توسیع کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا تھا کیونکہ انہیں نقصانات کا سامنا تھا ۔ اس کو دیکھتے ہوئے سوسائیٹی نے نمائش میں 14 اپریل تک توسیع کا فیصلہ کیا ۔