نمائندہ دکن جناب حسن چشتی کا شکاگو میں انتقال

   


شکاگو :۔ نمائندہ دکن اور اردو دنیا کی مشہور معروف نامور شخصیت شکاگو میں مقیم حیدرآبادی شاعر ، ادیب اور صحافی جناب حسن چشتی سابق ڈپٹی رجسٹرار عثمانیہ یونیورسٹی ولد جناب سمیع احمد کا مختصر سی علالت کے بعد جمعرات کی شام شکاگو میں انتقال ہوگیا ۔ ان کی عمر 91 سال تھی ۔ وہ ایک بے انتہا ہمدرد مخلص اور ملنسار انسان تھے ۔ وہ ضرورت مندوں ، بیکسوں اور محتاجوں کی خدمت کو اپنا شیوہ بنالیا تھا ۔ وہ نارتھ امریکہ بالخصوص شکاگو کی سماجی ادبی محفلوں میں نمایاں کردار ادا کرتے تھے ۔ انہیں دہلی میں منعقدہ پہلی عالمی اردو کانفرنس میں اسرار الحق مجاز سے نوازا گیا ۔ ان کی شاعری ، مضامین وغیرہ برصغیر بالخصوص حیدرآباد کے رسالوں ، اخبارات وغیرہ میں شائع ہوتے رہے ۔ شکاگو کی ممتاز شخصیتیں مسرس خلیل زماں خاں صدر عثمانین ، مسعود شاہ خاں ، سعادت علی خاں انجمن اردو ، قادر پاشاہ مجلس قادریہ ، ارشد علی خاں ، سید نظام الدین اقبال ، صدیق خاں ، منہاج اختر اور سید اعظم نے ان کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزند اور دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے ان کے فرزندان جاوید حسن اور واجد حسن سے 773.727.0518 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔ تدفین 26 دسمبر ہفتہ کو Rose Hill قبرستان شکاگو میں عمل میں آئے گی ۔۔