نمازیوں کو اپنی جائے نماز ساتھ لانے کی ہدایت

   

ریاض۔29 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب کے وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے ایک بیان میں شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی اور دوسروں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے وزارت صحت کے وضع کردہ طریقہ کار کی پیروی کریں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعودی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ حکومت نے مساجد کو عبادت کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مساجد کھولے جانے کے ساتھ ساتھ نمازیوں کو بھی بہت زیادہ احتیاط سے کام لینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ گھروں سے وضو کرکیمساجد میں آئیں اور جائے نماز گھروںس ساتھ لائیں۔اس کے ساتھ شہریوں کو چہرے پر ماسک ، مساجد کا رخ کرنے سے قبل ہاتھوں کو اچھی طرح دھونے کے علاوہ دیگر حفاظتی اقدامات کریں۔سعودی عرب کیوزیر مذہبی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے کہا ہے کہ مکہ معظمہ کی مساجد کے سوا ملک کی تمام مساجد میں نماز جمعہ اور با جماعت نمازوں کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔اس حوالے سے حکومت کی طرف سے مساجد میں نماز اور عبادت کے لیے نیا میکا نزم تیار کیا ہے۔ مساجد کو اذان سے پندرہ منٹ قبل کھولا جائے گا اور فرض نماز کی ادائی کے 10 منٹ کے بعد مساجد کو بند کردیا جائے گا۔ اذان اور اقامت کیدرمیان 10 منٹ کا وققہ ہوگا۔ نمازوں کی ادائی کے دوران مساجد کے تمام دروازے اور کھڑکیاں کھلی رکھی جائیں گی۔ عارضی طور پر مساجد سے قرآن پاک کے نسخے اور کتب اٹھا لی گئی ہیں۔نئے میکا نزم کے تحت دو نمازیوں کے درمیان دو نمازیوں کی جگہ خالی چھوڑی جائے گی جب کہ دو صفوں کے درمیان ایک صف خالی رکھی جائے گی۔ مساجد کے تمام واٹر کولر بند کردیے جائیں گے۔ مساجد میں کسی قسم کے کھانے پینے کی اشیا تقسیم کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔