نماز جمعہ کے لیے جمع ہونے والے ہجوم سے مسجد کے دروازے بند، الہ آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت 6 جولائی تک ملتوی کر دی

   

الہ آباد: گیانواپی کے ارد گرد کا ماحول نماز جمعہ کے لیے کشیدہ ہو گیا تھا، مسجد انتظام کمیٹی کی اپیل کے بعد بھی نمازیوں کی بڑی تعداد مسجد کے گیٹ پر پہنچ گئی، تاہم مسجد کمیٹی اور پولیس دونوں نے لوگوں سے دوسری مسجد میں جانے کی اپیل کی، ذرائع کا کہنا ہے کہ وضو خانہ سیل ہونے سے ڈرم میں پانی کا انتظام کیا گیا ہے، زیادہ لوگوں کے آنے سے نظام میں خلل پڑ سکتا ہے، اس لیے نمازیوں کی آمد پر پابندی لگا دی گئی ہے جس کی وجہ سے مصلیان کرام ناراض ہیں، تاہم یہاں پولیس کی بھاری نفری موجود ہے، انتظامیہ مسجد کمیٹی کے ایک رکن نے کہا ہم نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ مسجد میں آنے سے پہلے گھر میں وضو کریں، مگر ہم نے پانی کی ضرورت والوں کے لیے متبادل انتظامات بھی کیے ہیں، معلوم ہو کہ ‘وضوخانہ’ کو عدالت کے حکم پر سیل کیا گیا ہے، الہ آباد ہائی کورٹ نے سماعت 6 جولائی تک ملتوی کردی ہے، الہ آباد ہائی کورٹ نے وارانسی کے کاشی وشوناتھ مندر-گیانواپی-مسجد معاملے کی سماعت جمعہ کو 6 جولائی تک ملتوی کر دی تھی، اب الہ آباد ہائی کورٹ کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ 31 سال پہلے وارانسی کی ضلعی عدالت میں 1991 میں دائر کیس کی اب سماعت ہو سکتی ہے یا نہیں ،مسلم فریق کا کہنا ہے کہ مرکزی مذہبی عبادت ایکٹ 1991 کے تحت ایودھیا کے علاوہ کسی دوسرے مذہبی مقام کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا جا سکتا۔