نمایاں کارکردگی پر میڈل،140 پولیس ملازمین کا انتخاب

   

نئی دہلی :ایک سرکاری بیان کے مطابق ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں 22 خواتین افسران شامل ہیں۔ یہ میڈل 2018 میں تحقیقات کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کو فروغ دینے اور تحقیقات میں بہترین کارکردگی کو تسلیم کرنے کے لیے تشکیل دیا گیا تھا۔ اس کا اعلان ہر سال 12 اگست کو کیا جاتا ہے۔ 2018 میں قائم اس میڈل کا مقصد تحقیقات کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کو فروغ دینا اور تفتیش میں بہترین کارکردگی کو تسلیم کرنا ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ نے ہفتہ کے روز اعلان کیا کہ 140 پولیس ملازمین میں 15 سی بی آئی، 12 این آئی اے اور 10 اتر پردیش کے عہدیدار شامل ہیں جن کو اس سال کے مرکزی وزیر داخلہ کے میڈل برائے نمایاں کارکردگی کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق، ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں 22 خاتون عہدیدار شامل ہیں۔ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں، اتر پردیش کے 10، کیرالہ اور راجستھان کے نو، نو، تمل ناڈو کے آٹھ، مدھیہ پردیش کے سات اور گجرات کے چھ پولیس عہدیدار شامل ہیں۔ باقی ملازمین دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور تنظیموں سے ہیں۔