نمس ہاسپٹل کی توسیع کیلئے1571 کروڑ روپے مختص

   

حیدرآباد۔ 16 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے نمس ہاسپٹل کی توسیع کیلئے 1571 کروڑ روپے مختص کئے ہیں ۔ شہر حیدرآباد کے علاوہ تلنگانہ کے مختلف اضلاع سے علاج کیلئے روزانہ ہزاروں عوام نمس ہاسپٹل پہنچتے ہیں، ساتھ ہی دوسری ریاستوں سے بھی علاج کیلئے عوام بڑی تعداد میں پہنچ رہے ہیں جس کا جائزہ لینے کے بعد تلنگانہ حکومت نے نمس ہاسپٹل کو توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے پیش نظر محکمہ صحت نے 1571 کروڑ روپے مختص کرتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیں۔ نمس کے توسیع پراجکٹ کو حکومت نے منظوری بھی دے دی ہے۔ ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے نمس ہاسپٹل کی توسیع کیلئے 1571 کروڑ روپے مختص کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے شعبہ صحت کی ترقی کے لئے کئے جانے والے اقدامات کیلئے یہ فیصلہ مثبت قدم ثابت ہوگا۔ ہریش راؤ نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر عوام کی صحت اور بہتر طبی خدمات کی فراہمی پر کافی سنجیدہ ہیں۔ ن