نمیبیا میں پہلی مرتبہخاتون صدر منتخب

   

ونڈھوک : نمیبیا میں پہلی مرتبہ خاتون کو صدر منتخب کر لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 72 سالہ نندی نداتواہ 57 فیصد ووٹوں سے ملک کی پہلی خاتون صدر منتخب ہوئیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فروری میں صدر ہیگ گینگوب کی موت کے بعد نندی نداتواہ کو نائب صدر مقرر کر دیا گیا تھا، وہ ڈپٹی وزیرِ اعظم اور کئی محکموں کی وزیر بھی رہ چکی ہیں۔سیاسی جماعت جنوبی مغربی افریقہ پیپلز آرگنائزیشن (SWAPO) سے تعلق رکھنے والی نندی نداتواہ نے صدر منتخب ہونے کے بعد کہا کہ نمیبیا کے عوام نے امن اور استحکام کے لیے ووٹ دیا ہے۔