ننھی کرکٹر مہک فاطمہ کے ٹیلنٹ پر کے ٹی آر فدا

   

حیدرآباد ۔ 23 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر کے ٹی آر کا ان قائدین میں شمار ہوتا ہے جو سوشیل میڈیا میں ایکٹیو رہتے ہوئے اپنے مداحوں کے لیے ہمیشہ دستیاب رہتے ہیں ۔ انہوں نے اس سلسلے میں ایک ٹوئیٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشیل میڈیا میں وائرل ہوگیا ہے ۔ ’ دی بیٹر انڈیا ‘ نامی ٹوئیٹر ہینڈل سے ٹوئیٹ کئے گئے اس ویڈیو میں مہک فاطمہ نامی 6 سالہ لڑکی کا تذکرہ کیا گیا ہے ۔ کیرالا کے کوزی کوڈ شہر سے تعلق رکھنے والی ننھی لڑکی کا ایک تین سالہ بھائی ہے جس کو اس کے والد کی جانب سے کرکٹ کی تربیت فراہم کی جارہی ہے اور مہک فاطمہ کو اس کھیل میں نظر انداز کیا جارہا تھا جس پر اس ننھی لڑکی نے اپنے والد سے سوال کیا کہ کیا وہ لڑکی ہونے کی وجہ سے اس کو کرکٹ کی تربیت نہیں دی جارہی ہے ۔ اس بے جھجک سوال لڑکی کے والد نے اپنی غلطی تسلیم کی اور مہک فاطمہ کو کرکٹ کی تربیت دینے کا آغاز کیا ۔ جس کے بعد اس ننھی لڑکی کی نیٹ پراکٹس دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے ۔ پرفیکٹ فٹ ورک اور مکمل توازن کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے متعلق مہک فاطمہ کی ویڈیو سوشیل میڈیا میں وائرل ہورہی ہے ۔ ننھی کرکٹر پر کے ٹی آر بھی فدا ہوگئے ۔۔ ن