نواب ملک کی تحول میں 18اپریل تک کی توسیع

,

   

ممبئی۔ منی لانڈرنگ کے ایک معاملے کے ضمن میں ایک خصوصی عدالت نے مہارشٹرا منسٹر نواب ملک کی عدالتی تحویل میں 18اپریل تک کی توسیع کردی ہے۔

انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے بھگوڑے سرغنہ داؤد ابراہیم اور اس کے ساتھیوں کی سرگرمیوں سے متعلق ایک منی لانڈرنگ جانچ میں 23فبروری کے روز63سالہ نواب ملک کو گرفتار کیاتھا۔

مذکورہ این سی پی لیڈر کو 7مارچ تک تحویل میں رکھا گیاتھا او ربعد میں انہیں 21مارچ تک عدالتی تحویل میں رکھا گیا جس میں 4اپریل تک کی توسیع کی گئی تھی۔

پیر کے روز ملک کوانسداد منی لانڈرنگ سے متعلق معاملات کی سنوائی کے لئے مقرر کردہ ایک عدالت میں پیش کیاگیاتھااور ان کی عدالتی تحویل جج آ ر این روکاڈی نے 18اپریل تک بڑھادی ہے۔

مذکورہ منسٹر نے ممبئی ہائی کورٹ کے احکامات کے خلاف سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایاتھا جہاں پر ان کی جیل سے فوری رہائی کے لئے عبوری درخواست کے ذریعہ مانگ کی گئی تھی