نواب مکرم جاہ بہادر کے انتقال پر وزیر داخلہ محمد محمود علی کا اظہار تعزیت

   

حیدرآباد15/جنوری (پریس نوٹ) وزیر داخلہ محمد محمود علی نے آصف ثامن نواب میر برکت علی خان مکرم جاہ بہادر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ آصف جان ثامن نواب میربرکت علی خان مکرم جاہ بہادر کی عمر 90برس تھی. میرعثمان علی خان نے ان کو اپنا جانشین بنایاتھا۔ جناب محمد محمود علی نے کہا کہ مکرم جاہ بہادر کی وفات سے نواب میر عثمان علی خاں کی جانشینی کا خاتمہ ہوگیا. انہوں نے کہا کہ وہ مکرم جاہ بہادر کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے افراد خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں. وزیر داخلہ نے غمزدہ خاندان کے ارکان سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ نواب مکرم جاہ بہادر کی خواہش کے مطابق ان کی تدفین مکہ مسجد میں عمل میں لائی جائیگی، جہاں آصف جاہی حکمران، ان کے ارکان خاندان مدفون ہیں۔