نوازشریف کا علاج کیلئے لندن روانگی کا امکان

   

لاہور ؍ لندن ۔ 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے علیل سابق وزیراعظم نواز شریف اپنے علاج کیلئے اپنے چھوٹے بھائی شہباز شریف کے ساتھ لندن روانہ ہوسکتے ہیں۔ میڈیا کی اطلاع کے مطابق چہارشنبہ کو ان کی جاتی امراء رائیونڈ رہائش گاہ منتقلی عمل میں آئی تھی۔ 69 سالہ نواز شریف کا لاہور کے سرویسز ہاسپٹل میں علاج جاری تھا جنہیں مختلف امراض لاحق ہیں۔ ہارلے اسٹریٹ (لندن) کے ایک ایسے دواخانہ میں ان کا علاج کیا جائے گا جہاں خون میں پلیٹلیٹس کی کمی کا خصوصی علاج کیا جاتا ہے۔ شہباز شریف نے اس سلسلہ میں دواخانہ کے کنسلٹنٹ سے مشاورت کی ہے۔ شہباز نے اپنے بڑے بھائی نواز شریف کو اس بات پر بھی راضی کرلیا ہے کہ وہ (نواز) کم سے کم پانچ ماہ لندن میں قیام کریں۔