نواز الدین کی بہن کا 26 سال کی عمر میں کینسر سے انتقال

   

ممبئی ۔ /8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اداکار نواز الدین صدیقی کی بہن شاماتمسی صدیقی کا 26 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ۔ وہ گزشتہ 8 سال سے سینے کے کینسر میں مبتلا تھیں ۔ علاج معالجہ کے دوران وفات پاگئی ۔ پونے کے ایک دواخانہ میں ان کا علاج کیا جارہا تھا ۔ نواز الدین صدیقی اس وقت امریکہ میں اپنی فلم نو لینڈس مین کی شوٹنگ میں مصروف ہے ۔