لندن: سابق وزیراعظم اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شہباز شریف گزشتہ روز لندن پہنچ گئے۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم قطر ایئرویز کی پرواز سے لاہور سے روانہ ہوئے اور دوحہ میں مختصر قیام کے بعد ہیتھرو پہنچے۔اطلاعات ہیں کہ شہباز شریف اپنے بڑے بھائی اور پارٹی سربراہ نواز شریف سے ملاقات میں عام انتخابات سے قبل ہونے والی اہم سیاسی پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔ایکس (ٹوئٹر) پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں رہنما مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے تصدیق کی کہ شہباز شریف برطانیہ میں اپنے قیام کے دوران نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ نواز شریف کے پاکستان آنے کی اطلاعات کچھ عرصہ سے گشت کررہی تھیں لیکن شہباز شریف ان سے ملاقات کیلئے لندن پہنچ گئے ہیں ۔شہباز شریف نے بحیثیت وزیر اعظم استعفیٰ دیا اور پاکستان میں اب نگران حکومت ہے ۔