نواز شریف کو امریکہ علاج کیلئے امریکہ منتقل کیا جائے گا۔

,

   

لاہور:  پاکستان کے سابق علیل وزیراعظم نواز شریف جن کا فی الحال لندن میں علاج جاری ہے، کو آئندہ ہفتہ بہتر علاج کیلئے امریکہ منتقل کئے جانے کے امکانات ہیں۔ یاد رہیکہ لاہور ہائیکورٹ نے موصوف کو بغرض علاج بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی جس کی میعاد صرف چار ہفتوں پر مشتمل تھی تاہم اب ان کے علاج کیلئے مزید توسیع کی جاسکتی ہے۔ نواز شریف اس وقت متعدد عارضوں میں مبتلاء ہیں جس میں ان کے جسم کا دفاعی نظام کمزور ہوجانا بھی شامل ہے اور خون میں پلیٹلیٹس کی مقدار بھی کافی کم ہے۔ اطلاعات کے مطابق اخبار ڈان نے شریف خاندان کے ارکان کے حوالہ سے بتایا ہیکہ 16 ڈسمبر کو نواز شریف امریکہ کیلئے روانہ ہوسکتے ہیں۔

لندن میں کئے گئے ٹسٹوں کے بعد یہ بات سامنے آئی ہیکہ نواز شریف کے دماغ کو خون کی مقدار مناسب طور پر نہیں پہنچ رہی ہے جس کی وجہ سے خون میں پلیٹلیٹس کی تعداد گھٹتی جارہی ہے۔ بعدازاں یہ معلومات ملنے پر کہ امریکہ کے شہر بوسٹن میں خون کے پلیٹلیٹس کا مناسب علاج ہوسکتا ہے حالانکہ پی ایم ایل (این) قائدین کا ایک گروپ اس وقت لندن میں ہے لیکن اب تک انہیں نواز شریف کی عیادت کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ 20 نومبر سے نواز شریف لندن کے ایونفیلڈ فلاٹس میں قیام پذیر ہیں جو ان کے بیٹے حسن نواز کی ملکیت ہے۔