نواز شریف کی صحت میں بہتری

   

لاہور ۔ یکم ؍ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت میں اب بہتری پائی گئی ہے جہاں ان کی پلیٹلیٹس بڑھ کر 51,000 ہوگئی جبکہ 69 سالہ نواز شریف کے خون کا دباؤ اور شوگر کی سطح ہنوز تشویشناک بنے ہوئے ہیں۔ سرویسیز ہاسپٹل کے ایک میڈیکل بورڈ نے جمعرات کے دن ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا تھا اور اس نتیجہ پر پہنچے کہ نواز شریف کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے۔