نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کا انتقال

,

   

لندن سے واپس نہ آنے والد سے مریم نواز کی گزارش

لندن ؍ کراچی ؍لاہور:سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر لندن میں انتقال کر گئیں۔لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں، رہنما (ن) لیگ عطا اللہ تارڑ نے نواز شریف کی والدہ کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق سنٹرل جیل کوٹ لکھپت میں قید شہباز شریف کو ان کی والدہ کے انتقال کی خبر پہنچائی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ نواز شریف کی والدہ شدید علالت کے باوجود فروری میں لندن روانہ ہوئی تھیں، ڈاکٹروں نے انہیں لمبے سفر سے منع کیا تھا لیکن انہوں نے اپنے بیٹے کے پاس جانے کا کہا۔ نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی عمر تقریبا 90 سال تھی جب کہ ان کے خاوند میاں محمد شریف کا 2004 میں جدہ میں انتقال ہوا تھا۔اسی دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت کو انتقام میں اندھے لوگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دادی کے انتقال پر اپنے والد نواز شریف کو ملک واپس نہ آنے کی درخواست کی ہے۔ٹوئٹر پر مریم نواز نے کہا کہ میاں صاحب کے سر سے ماں کا دعاؤں بھرا سایہ اٹھ گیا۔ مریم نے کہا کہ میں نے میاں صاحب سے درخواست کی ہے کہ بالکل واپس نہ آئیں، یہ ظالم اور انتقام میں اندھے لوگ ہیں جن سے کسی قسم کی انسانیت کی توقع نہیں ہے۔