نواز شریف کی واپس جیل کو منتقلی

   

لاہور ، 7فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف جو ایک کرپشن کیس میں سات سالہ قید کی سزا بھگت رہے ہیں، انھیں لاہور کے ایک اسپتال سے واپس جیل کو بھیج دیا گیا ہے۔ انھوں نے دواخانہ میں چھ یوم گزارے۔ نواز شریف کی بیٹی مریم نے آج یہاں اسپتال کے باہر میڈیا والوں کو بتایا کہ اُن کے والد کو خود اُن کی درخواست پر کوٹ لکھپت جیل (لاہور) کو واپس بھیجا گیا کیونکہ حکومت اُن کے صحت کے مسائل کے تئیں غیرسنجیدگی کا رویہ اختیار کررہی ہے۔ 69 سالہ نواز شریف گزشتہ ہفتہ سے سرویسز ہاسپٹل میں شریک تھے لیکن حکومت اُن کی صحت کی حالت کا مذاق بنارہی ہے۔