نواز شریف کی وطن واپسی عنقریب متوقع

   

اسلام آباد : سابق وزیر دفاع اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر قائد خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نوازشریف کی وطن واپسی بہت جلد ہوگی، ماضی کی تمام زیادتی کا ازالہ ہوگا۔ (ن) لیگ کے قائد خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے بیان میں کہا نواز شریف کی نااہلی 5سال کی مدت گزرنے کے بعد ختم ہوچکی، سابق وزیرعظم سیاست میں بھرپور کلیدی کردار ادا کریں گے۔ نواز شریف کی نااہلی کے سلسلے میں قانون سازی کو رجوع کرنے کی ضرورت ہے۔جس میں نااہلی 5سال تک محدود کردی گئی ہے۔