نوبل انعام یافتہ سوچی روہنگیا کے خلاف جرائم کے کیس میں نامزد

   

٭ میانمار کی اسٹیٹ کونسلر اور نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی کو روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جرائم کے معاملہ میں ارجنٹائن میں دائر کردہ ایک کیس میں میانمار کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ نامزد کیا گیا ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ سوچی کو میانمار میں روہنگیا آبادی پر ظلم کے معاملہ میں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔