نوجوان ائی پی ایس افیسر صیفان حسن کا دل کوچھولینے والا خطاب۔ ویڈیو

,

   

گجرات کے رہنے والے صیفان حسن اقرا ائی اے ایس سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ واٹس ایپ‘ فیس بک کو چھوڑ کر نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ اپنی تعلیم پر توجہہ دیں۔

انہو ں نے مزیدکہاکہ یوپی ایس سی انٹرویو میں اس با ت پر غور کیاجاتا ہے کہ آپ مذکورہ سوال کا صحیح جواب دے رہے ہیں یا نہیں بلکہ اس بات پر غور کیاجاتا ہے کہ آپ سوال کا سامنا کس طرح کررہے ہیں۔ سلم علاقوں میں جاکر بچوں کو تعلیم دینے کاکام ہمیں کرنا چاہئے۔

انہوں نے ناگہانی حادثے کا شکار ہونے کے دوسرے دن میں یوپی ایس سی کے انٹرویو کا سامنا کیاتھا ۔ حوصلہ ‘ مضبوط ارادہ آپ کو کامیابی سے ہمکنار کرتا ہے۔

صیفان جو کہ گجرات کے دیہی علاقے سے آتے ہیں ان کی بارہویں جماعت تک تعلیم گجراتی میڈیم میں ہوئی ہے اس کے باوجود وہ انگریزی اور ہندی روانی سے بول سکتے ہیں۔

صیفان کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو معلوم ہے کہ آپ صاف اور تیزی کے ساتھ پیپر لکھ سکتے ہیں تو اس پر توجہہ دینے کے بجائے جس شعبہ میں آپ کمزور ہیں اس پر توجہہ دینے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چیزوں کو سمجھنے تک اس کو سننے کی ضرورت ہے۔

یوپی ایس سی امتحان میں اصل اور انٹرویو میں کامیاب ہونے کی کوشش ضروری ہے۔ایک گھنٹہ طویل یہ انٹرویو ہے جس کو غور سے سنیں ۔

YouTube video