نوجوان بلندی سے گرکر فوت

   

حیدرآباد۔/20 مارچ، ( سیاست نیوز) کاٹے دھان میں ایک نوجوان مشتبہ انداز میں بلندی سے گرکر فوت ہوگیا۔ میلاردیو پلی پولیس کے مطابق 19 سالہ کامیش جو مدھیہ پردیش سے تعلق رکھتا تھا کاٹے دھان میں رہتا تھا ۔ کل کامیش ایک زیر تعمیر عمارت میں کام کررہا تھا اور رات اس نے اسی عمارت میں گذاری اور رات دیر گئے بلندی سے مشتبہ طور پر گرکر فوت ہوگیا۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے بتایا کہ کامیش کی حالت نیند میں بلندی سے گرنے سے موت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ع
محبت میں ناکام عاشق کی خودکشی
حیدرآباد۔/20 مارچ، ( سیاست نیوز) محبت میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک نامراد عاشق نے خودکشی کرلی۔ چرلہ پلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 19 سالہ ایم شیام جو خانگی ملازم تھا چنا چرلہ پلی کے ساکن رویندر کا بیٹا تھا۔ شیام کچھ عرصہ سے ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا اور محبت میں ناکامی وہ وہ دلبرداشتہ ہوگیا اور کل انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ع