نوجوان دلہن کی شادی کے چند گھنٹوں بعد پراسرار موت

   

قاہرہ : مصر میں چند روز قبل شادی کے چند گھنٹے بعد فوت ہونے والی نوجوان خاتون ’’ہاجر عصام‘‘ کی موت نے عوام میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑا دی۔مصر کے شہر الجیزہ میں استغاثہ نے ہاجر کی موت کی وجوہات جاننے کیلئے پوسٹ مارٹم کا مطالبہ کیا ہے۔ ابتدائی معائنہ میں خاتون کے جسم پرتشدد کی کوئی علامت نظر نہیں آئی۔ استغاثہ نے پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد میت کو دفنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ساتھ ہی سیکوریٹی اداروں سے اس واقعہ کے متعلق تحقیقاتی رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔استغاثہ کے سامنے دیئے گئے بیان میں ہاجر کے شوہر اسلام حسن نے بتایا کہ اس کی بیوی غسل خانے میں گئی تھی۔ تاخیر ہونے پر جب اسلام نے دروازہ کھولا تو دیکھا کہ ہاجر زمین پر بیہوش پڑی ہوئی ہے۔ بعد ازاں ہاسپٹل منتقل کیے جانے پر ہاجر وہاں دم توڑ گئی۔