نوجوان نے طالبہ کو چلتی ٹرین کے آگے پھینک دیا

   

چینائی : شہر چینائی میں سفاک شخص نے چلتی ٹرین کے آگے بی کام کی طالبہ کو دھکہ دے کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ میڈیا کے مطابق واقعہ سینٹ تھامس مائونٹ اسٹیشن پر پیش آیا جہاں چلتی ٹرین کے سامنے ملزم نے 20 سالہ طالبہ کو دھکہ دے کر اس کی جان لے لی۔مقتولہ پرائیویٹ کالج میں بی کام پارٹ ٹو کی طالبہ تھی اور جس شخص نے اسے مبینہ طور پر دھکہ دیا اس کی شناخت 23 سالہ ستیش کے طور پر کی گئی ہے جو مفرور ہے۔ پولیس کے مطابق ستھیا ٹرین کا انتظار کر رہی تھی جب ستیش اس کے قریب پہنچا اور اس کے ساتھ جھگڑا کرنے لگا اور ستیش نے مبینہ طور پر اسے پٹری پر دھکیل دیا۔ستھیا کی لاش پہیوں کے نیچے آگئی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی، جس کے بعد ستیش اسٹیشن سے بھاگ گیا۔ قتل کے مقام پر پہنچ کر ریلوے پولیس نے ستھیا کی لاش کو پٹریوں سے نکالا اور پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔