نومسلم خاتون کا سرعام مہلک ہتھیاروں سے قتل

   

گدگ : گدگ کے نلگنڈہ علاقہ میں مسلم خاتون پر مہلک ہتھیارو ں سے حملہ کیا گیا ۔ مینازکوں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا ۔ گدگ ٹاؤن پولیس نے قتل کے الزام میں چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ میناز نے کافی عرصہ قبل اسلام مذہب کو قبول کیا تھا ۔ تاہم ایسا مانا جارہا تھا کہ خاتون کو اسی لئے قتل کیا گیا اور قتل نفرت کی وجہ سے کیا گیا ۔مینار کا اسلام قبول کرنے سے قبل نام شوبھا لبانی تھا ۔ پولیس کے مطابق میناز اور اس کے شوہر پر 2020 میں ایک قتل کا مقدمہ درج ہے جبکہ یہ دونوں کچھ ماہ قبل ضمانت پر رہا ہوئے تھے۔