نونیت رانا،روی رانا کو مزید ایک رات جیل میں ہی گزارنی ہوگی

   

ممبئی : ’ہنومان چالیسا‘ کے پاٹھ کو لیکر تنازعات کا سامنا کر رہی امراوتی کی آزاد رکن پارلیمنٹ نونیت کور رانا اور رکن اسمبلی شوہر روی رانا کو بھلے ہی ممبئی کورٹ نے ضمانت فراہم کر دی، لیکن ان دونوں کو چہارشنبہ کی شب بھی جیل میں ہی گزارنی ہوگی۔ ایسا اس لیے کیونکہ ضمانت کے کاغذات جیل کی ڈاک پیٹی میں نہیں پہنچ سکے۔