نوواک جوکووچ رہائی کے بعد دوبارہ گرفتارکرلئے گئے

   

ملبورن : نمبر ون ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کو عدالتی حکم پر رہا کیے جانے کے بعد آسٹریلوی پولیس نے دوبارہ حراست میں لے لیا۔ اس سے قبل ٹینس ااسٹار نوواک جوکووچ آسٹریلیا ملک بدری کا کیس جیت گئے تھے، آسٹریلوی عدالت نے جوکووچ کا ویزا منسوخ کرنے کافیصلہ کالعدم قراردے دیا تھا۔حکومتی وکیل کا عدالتی فیصلے پر کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے امیگریشن وزیر جوکووچ کا ویزا دوبارہ منسوخ کرنے پر غور کر سکتے ہیں، امیگریشن قانون کے تحت وزیر کو ویزا منسوخ کرنے کے غیرمعمولی اختیارات حاصل ہیں۔آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر وزیر نے ویزا منسوخی کا فیصلہ کیا تو جوکووچ پر آسٹریلیا میں داخلے پر3 سال کی پابندی لگ سکتی ہے۔عدالت نے جوکووچ کا ویزا درست اور آسٹریلیا میں داخلے کی اجازت دے رکھی ہے۔عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ چہارشنبہ کو سال کے پہلے گرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں شرکت کیلئے میلبورن پہنچے تو ائیرپورٹ حکام نے ویکسین سے استثنیٰ اور غلط ویزے کی بنیاد پر داخلے سے روک دیا۔آسٹریلین اوپن کا آغاز میلبرن میں 17 جنوری سے ہو رہا ہے۔۔سربین میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹینس اسٹار کے والد سردان جوکووچ کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی عدالت سے حکومت کے خلاف قانونی جنگ جیتنے کے بعد نووک جوکووچ کو دوبارہ گرفتار کرلیا ہے۔ ٹینس اسٹار کے وکیل کے دفتر کے باہر بڑی تعداد میں پولیس اہلکار موجود ہیں۔ ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ جوکووچ کو پولیس نے کہاں رکھا ہے۔واضح رہے کہ آسٹریلوی حکومت نے ویکسین نہ لگوانے پر جوکووچ کو آسٹریلیا آمد پر گرفتار کرلیا تھا۔ ٹینس اسٹار نے عدالت سے رجوع کیا تھا کہ ویکسین نہ لگوانے کی انہیں ڈاکٹر نے اجازت دی ہے جس کے بعد آج صبح عدالت نے آسٹریلوی حکومت کا ٹینس اسٹار کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔عدالت نے پولیس کو انہیں رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے آسٹریلوی حکومت کو جوکووچ کو ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ جوکووچ ٹینس ٹورنامنٹ میلبرن اوپن کھیلنے کے لیے آسٹریلیا پہنچے ہیں۔ ایونٹ 17 جنوری سے شروع ہو رہا ہے۔ جوکووچ یہ ٹورنامنٹ 9 مرتبہ چیت چکے ہیں۔