نئی دہلی۔ شان رسالت صلعم میں گستاخی کرنے والی بی جے پی کی معطل لیڈرنوپورشرما کی تصویر انسٹاگرام پر اپ لوڈ کرتے ہوئے اس کی حمایت پر ایک تاجر کو مبینہ طور پر دھمکی دینے کے الزام میں جمعہ کو گجرات کے سورت شہر میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ایک شخص نے انسٹا گرام پیچ پرنوپورشرما کی تائید میں تصویرکے ساتھ پوسٹ کیا تھا، بتایا گیا ہے کہ اسے مبینہ طور پر سات افراد سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھیں، امرا پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر جے آر چودھری نے بتایا کہ اس معاملہ میں تین افراد کی گرفتاری عمل میں آئی جبکہ دیگر چار دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ گرفتارشدگان کی شناخت محمد ایان، رشید اورخاتون عالیہ محمد کے طورپرکی گئی ہے۔ ان تمام کا تعلق سورت سے بتایا گیا ہے۔