نوپور شرما کا سرقلم کرنے پر انعام کا اعلان کرنے والا اجمیری شخص گرفتار

,

   

درگاہ پولیس نے منگل کی رات دیر گئے اس شخص کو گرفتار کیاہے۔
جئے پور۔ ایک اجمیر کاشخص جس نے بی جے پی کی برطرف ترجمان نوپور شرما کے شان رسالتؐ میں گستاخانہ کلمات کی ادائیگی پر سرقلم کرنے والے کواپنا گھر او رجائیداد انعام میں دینے کا اعلان کیاتھا‘ منگل کی رات درگاہ پولیس نے اس کو گرفتار کرلیاہے۔

پولیس اہلکاروں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سلمان کوئی مذہبی لیڈر نہیں ہے بلکہ درگاہ پولیس اسٹیشن کے حدود کا ایک ہسٹری شٹر اور ایک مجرم ہے۔ اس پر ایک درجن سے زائد قتل‘ فائرینگ‘ مارپیٹ اورناجائز قبضوں کے مقدمات درج ہیں۔

اس کی ماں کی شکایت پر سلمام چشتی کودرگاہ پولیس اسٹیشن نے امن کو درہم برہم کرنے کے الزامات کے تحت گرفتار کیاہے۔ اس پر الزا م ہے کہ اپنی ماں کو اس نے ڈرا دھمکا کر گھر سے نکالنے کی کوشش کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے سلمان چشتی ایک منشیات کا ایک عادی شخص ہے اور اس نے نشہ کی حالت میں ایک قابل اعتراض پوسٹ وائر ل کیاتھا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ”اس کے پس پردہ اگر کچھ ہے تو ہم اس کی جانچ کررہے ہیں“۔