نوین کی نعش کو یوکرین سے لانے کی کوششیں تیز

   

بنگلور: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے یوکرین میں روسی گولہ باری میں مارے گئے نوین کے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ حکومت اس کی نعش کو یوکرین سے لانے کی کوشش کر رہی ہے اورہلاک ہونے والے کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔بومئی نے وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر صحافیوں کو بتایا کہ نوین (21) خارکیف کے نیشنل میڈیکل یونیورسٹی میں میڈیکل کے فائنل ایئر کا طالب علم تھا۔ جب وہ روسی گولہ باری میں مارا گیا تو وہ ضروری سامان خریدنے کے لیے قطار میں کھڑے تھے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نوین کے دوستوں نے کچھ تصاویر بھیجی ہیں۔ اس کے ساتھیوں نے گولہ باری کی تصاویر بھی بھیجی ہیں۔ یوکرین میں وزیر خارجہ اور ہندوستانی سفارت خانے سے بات کرنے کے بعد نوین کے دوستوں نے کہا کہ وہ اس کی نعش کو حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ مرکزی حکومت یوکرین میں پھنسے ہندوستانی شہریوں اور طلبہ کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگلے دو تین دنوں میں تقریباً 26 طیارے یوکرین میں پھنسے ہوئے لوگوں کو واپس لائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہند نے یوکرین کی حکومت سے بھی بات کی ہے اور یوکرین میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو بچانے کے لیے سرگرمیاں تیز کردی گئی ہیں۔