نو شادی شدہ پونم پانڈے نے اپنے شوہر سام احمد کو گرفتار کروایا

,

   

پناجی۔ بالی ووڈ کی اداکارہ پونم پانڈے نے منگل کے روز اپنے شوہر سام احمد کے خلاف ساوتھ گوا کے کانا کونا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔

پونم پانڈے کا دعوی ہے کہ سام احمد نے ان کے ساتھ جنسی بدسلوکی کی ہے

ائی پی سی کی دفعہ 323‘504‘354‘اور506(ٹو)کے تحت درج ایف ائی آر میں مذکورہ اداکارہ نے سام احمدبمبئی پر الزام لگایا کہ ان کے شوہر نے اداکارہ کو تھپڑ مارا اور اس کے علاوہ ایک ”ذاتی تنازعہ“ پر سنگین نتائج بھگتنے کی بھی دھمکی دی ہے۔

کانا کونا پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر توکرام چوہان نے کہاکہ ”پیر کی رات پانڈے نے ایک شکایت درج کراتے ہوئے دعوی کیاکہ ان کے شوہر سام بمبئی نے ان کے ساتھ جنسی بدسلوکی کی ہے

اور ان کے ساتھ مارپیٹ کے بعد سنگین نتائج بھگتنے کے لئے تیار رہنے کی دھمکی دی ہے۔ انہیں گرفتار کرلیاگیاہے“۔

سام احمد اور پونم پانڈے کی شادی
دونوں کی شادی اسی سال10ستمبر کے روز ہوئی اور دونوں چھٹیاں منانے کے لئے گوا گئے ہوئے ہیں۔

قبل ازیں اداکارہ نے انسٹاگرام پر تصویریں شیئر کی تھیں۔ شادی کے روز وہ روایتی فلورل لہنگا پہنی تھیں جبکہ سام نے اس کے رنگ سے ملتا جلتا لباس زیب تن کئے ہوئے تھے۔

https://www.instagram.com/p/CE9aM0hpgv_/?utm_source=ig_web_button_share_sheet

https://www.instagram.com/p/CE-9I8vppaL/?utm_source=ig_web_button_share_sheet

سام ممبئی نے بھی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا”کبھی ختم نے ہونے والی شروعات“۔ جولائی میں دونوں کی منگنی ہوئی تھی۔