نڈال نے اٹالین خطاب جیت لیا

   

روم: عالمی نمبر 3 اسپین کے رافیل نڈال نے اپنا 10 واں اٹالین اوپن خطاب جیت لیا۔ نڈال نے فائنل میں عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ سے دوسرے سٹ میں پیچھے رہنے کے باوجود دو گھنٹے 50 منٹ طویل مسابقتی مقابلے میں میں 7-5، 1-6، 6-3 سے فتح حاصل کی اور 10 اٹالین اوپن کے ذریعہ انہوں نے فرنچ اوپن سے قبل اعتماد کو بلند کرنے والی کامیابی حاصل کی ہے۔اس کامیابی نے دوسرے مقام کے نڈال کو 36 ویں اے ٹی پی ماسٹرز 1000 کا خطاب عطا کیا اور ٹاپ سیڈڈ جوکووچ کا ریکارڈ برابر کیا ہے چونکہ یہ سیریز 1990 میں قائم ہوئی تھی۔ اے ٹی پی ٹور کے سب سے معروف حریف کھلاڑیوں میں سے ایک نڈال اور جوکووچ کے درمیان یہ57 واں مقابلہ تھا جس میں جوکووچ کا مقابلہ نویں مرتبہ فورو اٹالیکو میں اور 20 گرانڈ سلام سنگلز خطابات جیتنے والے دوسرے سیڈ نڈال سے تھا۔اس کامیابی کے ساتھ جوکووچ کے خلاف روم کے فائنل میں نڈال 4-2 سے بہتر ریکارڈ درج کرلیا ہے اور نڈال نے سربیائی حریف کے خلاف اے ٹی پی کے ایک دوسرے کے مد مقابل ریکارڈ کو 28-29 تک پہنچا دیا ہے۔مینز ڈبلز کے فائنل میں دوسرے درجے کے کروٹس نیکولا میکٹک اور میٹ پییوچ نے اپنی چھٹی اطالوی اوپن ٹرافی میں کامیابی حاصل کی ، انہوں نے امریکہ کے پانچویں سیڈ راجیو رام اور برٹن جو سیلسبری کے سخت چیلینج کا مقابلہ کرتے ہوئے فائنل 6-4, 7-6(4). سے اپنے نام کرلیا ہے۔جوکووچ نے ہفتے کے روز میدان میں تقریبا پانچ گھنٹے گزارے تھے پہلے انھوں نے یونان کے اسٹیفانوس تسیسیپاس کے خلاف بارش سے متاثرہ کوارٹر فائنل اور پھر اطالوی لورینزو سونگو کے خلاف سیمی فائنل میں میں کامیابی حاصل کی تھی۔ دوسری طرف نڈال کو امریکہ کی ریلی اوپیلکا کو شکست دینے کے لئے ڈیڑھ گھنٹے کی ضرورت پڑی تھی۔2016 کے روم کوارٹر فائنل کے بعد نڈال کے خلاف کلے کورٹ پر اپنی پہلی کامیابی کے لئے جوکووچ پر ابتدائی سٹ میں تھکاوٹ کے بہت کم آثار ظاہر ہوئے۔ سربیائی کھلاڑی نے 2-0 کی برتری حاصل کی ، جارحانہ انداز میں پوائنٹس کو مختصر رکھالیکن نڈال نے بہتر واپسی کرتے ہوئے سخت ترین پہلے سٹ میں کامیابی حاصل کی۔دوسرے سیٹ میں جوکووچ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے یہ سٹ باآسانی سے اپنے نام کیا لیکن تیسرے اور فیصلہ کن سٹ میں جہاں نڈال نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا وہیں جوکووچ پر تھکان نظر آرہی تھی۔ نڈال نے سربیا کے کھلاڑی کے خلاف روم میں اپنا ریکارڈ 6-3 کرلیا ہے اور روم کے فائنل میں اپناریکارڈ 4-2 پہنچا دیا ہے ۔فتح کے بعد نڈال نے کہا کہ میں روم میں 10 واں خطاب جیتنا چاہتا تھا۔ یہ میرے لئے ایک اہم خطاب ہے ۔فرنچ اوپن میں 10 ، مونٹے کارلو میں 10 اور بارسلونا میں 10 خطاب کے بعد میں یہ اعزاز جیتنا چاہتا تھا۔نڈال کے کیریئر کی یہ 88 ویں اے ٹی پی ٹور جیت ہے اور وہ ریس ٹو تورین میں چھٹے نمبر پر ہیں۔نڈال کی اس کامیابی کو فرنچ اوپن سے قبل ایک اہم کامیابی تصور کی جارہی کیونکہ جہاں فرنچ اوپن میں ایک اور خطاب حاصل کرتے ہوئے نڈال سب سے زیادہ گرانڈ سلام خطابات حاصل کرنے والے کھلاڑی بن جائیں گے تو وہیں وہ راجرفیڈرر کا ریکارڈ بھی توڑ دیں گے کیونکہ اس وقت دونوں ہی کھلاڑی فی کس 20 گرانڈسلام خطابات کے ساتھ پہلے مقام پر ہیں ۔نڈال جہاں اپنے پسندیدہ میدان کلے کورٹ پر فرنچ اوپن کھیلیں گے ۔