نڈال نے جوکووچ کو شکست دیکر روم ماسٹرز جیت لیا

   

روم ۔20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) روم ماسٹرز ٹینس کا خطاب رافل نڈال نے جیت لیا۔ فائنل میں عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کو شکست ہوئی اور نڈال نویں مرتبہ یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔روم میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں نڈال نے نوواک جوکووچ کے خلاف جارحانہ آغاز کیا، پہلے سٹ میں بغیر کوئی گیم گنوائے کامیابی حاصل کی۔6-0 کی شکست کے بعد جوکووچ نے دوسرے سٹ میں واپسی کرتے ہوئے مقابلے کو دلچسپ بنایا ۔ دوسرے سٹ میں عالمی نمبر ایک جوکووچ نے بھرپور واپسی کی اور 6-4 سے سٹ جیت کر مقابلہ برابر کر دیا، تیسرے اورآخری سٹ میں نڈال پھر حریف پر حاوی ہوگئے اور سٹ 6-1 سے جیتنے کے ساتھ خطاب بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔