نڈال کوارٹر فائنل میں داخل

   

پیرس۔ عالمی نمبر دو اسپین کے رافیل نڈال نے آسٹریلیا کے جارڈن تھامسن کو 6-1، 7-6 (3) سے شکست دے کر پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنمنٹ کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے ۔ اوپن ایرا میں1000 میچ جیتنے والے چوتھے کھلاڑی نڈال نے پہلا سیٹ آسانی سے جیت لیا لیکن دوسرے سٹ میں 5-6 کی سروس
میں نڈال نے 26 شاٹس کی ریلی جیت کر ایک سٹ پوائنٹ بچایا۔ نڈال نے دوسرے سیٹ کا ٹائی بریک 7-3 سے جیتا اور آٹھویں مرتبہ اس انڈور ٹورنمنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔نڈال اس ٹورنمنٹ میں آٹھویں مرتبہ کھیل رہے ہیں اور انہوں نے ہر بارآخری آٹھ میں جگہ بنائی ہے ۔ نڈال کا مقابلہ کوارٹر فائنل میں ہم وطن پابلو کیرینو بستا سے ہوگا۔