نڈا کی کینیا کے صدر سے ملاقات

   

نئی دہلی : صدر بی جے پی جگت پرکاش نڈا نے آج یہاں کینیا کی حکمران جماعت یونائیٹڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما اور ملک کے موجودہ صدر ولیم ایس روٹو سے ملاقات کی۔ نڈا نے دورے پر آئے صدر کو بی جے پی کے وژن اور تنظیمی ڈھانچے کے بارے میں بتایا، جس میں سماجی شمولیت اور سماج میں معاشی طور پر محروم، خواتین اور پسماندہ طبقوں کی بہتری میں اس کی کوششیں شامل ہیں۔ نڈا نے کینیا کے وفد کو ہندوستان آنے کی دعوت دی ہے ۔