نئی دہلی ۔ 2 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے مسلمانوں میں رائج نکاح حلالہ اور کثرت ازواج کی روایت کو چیلنج دینے والی درخواست کی فوری سماعت سے پیر کو انکار کر دیا۔درخواست گزار بی جے پی لیڈر اشونی اپادھیائے نے چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کی صدارت والی بنچ کے سامنے کیس کا ذکر کیا اور فوری سماعت کی درخواست کی۔ جسٹس بوبڈے نے ان کی درخواست ٹھکراتے ہوئے کہا کہ وہ معاملہ کی سماعت عدالت میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد کریں گے ۔ اپادھیائے نے ایک مفاد عامہ کی عرضی دائر کرکے مسلمانوں میں رائج نکاح حلالہ اور کثرت ازواج کی روایت کو غیر آئینی قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔