نکہت زرین کیلئے ریونت ریڈی کا 5 لاکھ روپئے انعام

   

ریاستی حکومت سے دیگر کھلاڑیوں کی طرح انعام کا مطالبہ
حیدرآباد۔/22 مئی، ( سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے باکسنگ میں ملک کیلئے گولڈ میڈل جیتنے والی نکہت زرین کیلئے 5 لاکھ روپئے انعام کا اعلان کیا ۔ ریونت ریڈی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ کانگریس کی جانب سے وہ نکہت زرین کیلئے ان کے شاندار کارنامہ پر حوصلہ افزائی کے طور پر پانچ لاکھ روپئے کا اعلان کرتے ہیں۔ نظام آباد سے استنبول تک ان کا سفر کئی افراد کو متاثر کرنے کا سبب بنا اور نوجوانوں کو حوصلہ ملا ہے۔ ریونت ریڈی نے چیف منسٹر تلنگانہ سے مطالبہ کیا کہ پی وی سندھو، سائنا نہوال اور ثانیہ مرزا کو انعام کی طرح نکہت زرین کیلئے بھی انعام کا اعلان کریں۔ ٹوئٹر پر ریونت ریڈی کے اس مطالبہ کی ہر گوشہ سے ستائش کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ استنبول کے مقابلوں میں تلنگانہ کے نظام آباد سے تعلق رکھنے والی نکہت زرین نے گولڈ میڈل حاصل کرتے ہوئے ہندوستان کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔صدر جمہوریہ رامناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی ، چیف منسٹر کے سی آر اور بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے نے نکہت زرین کے کارنامہ پر مبارکباد پیش کی لیکن مرکز اور ریاست کی جانب سے نکہت زرین کیلئے کسی بھی انعام کا اعلان نہیں کیا گیا۔ عوام کو توقع تھی کہ دیگر کھلاڑیوں کی طرح نکہت کیلئے بھی حکومت انعام اور اراضی کا اعلان کرے گی۔ ر