نکہت‘ میری کے درمیان بڑے مقابلہ سے میری کام ہوئی دستبردار

,

   

تلنگانہ کے مکے باز نکہت زرین کی جانب سے باکسنگ فیڈریشن آف انڈیا(بی ایف ائی) کے عہدیداروں پر ’مایہ ناز مریم‘ کے ساتھ جانبداری اور قبل ازیں 51کیلوکے زمرے میں اولمپیک کوالیفائرکے لئے مقابلہ رد کرنے کے الزام کے ساتھ منگل کے روزدونوں میں مقابلہ پیش آیا‘

جو27ڈسمبر کو ہونے والے انتخابی مقابلوں کے پیش نظر رہا‘جس میں انہوں نے اپنی اہمیت کو برقرار رکھا۔

YouTube video

حیدرآباد۔لندن اولمپیک میں براونز میڈل حاصل کرنے والی میری کام اور ان کی مد مقابل نکہت زرین کے درمیان میں ہونے والے جس مقابلے کا جاریہ باکسنگ لیگ بگ باؤٹ میں بے چینی کے ساتھ انتظار کیاجارہا تھا

وہ منگل کے روز بناء کسی مقابلے کے ختم ہوگیا کیونکہ چھ مرتبہ کی ورلڈ چیمپئن جو پنجاب پینتھرس کی نمائندگی کرتی ہیں نے پیٹ میں چوٹ کا حوالہ دیتے ہوئے اس مقابلے سے دستبرداری اختیارکرلی ہے۔

تلنگانہ کے مکے باز نکہت زرین کی جانب سے باکسنگ فیڈریشن آف انڈیا(بی ایف ائی) کے عہدیداروں پر ’

مایہ ناز مریم‘ کے ساتھ جانبداری اور قبل ازیں 51کیلوکے زمرے میں اولمپیک کوالیفائرکے لئے مقابلہ رد کرنے کے الزام کے ساتھ منگل کے روزدونوں میں مقابلہ پیش آیا‘ جو27ڈسمبر کو ہونے والے انتخابی مقابلوں کے پیش نظر رہا‘جس میں انہوں نے اپنی اہمیت کو برقرار رکھا۔کشیدگی واضح تھی۔

تاہم مقابلے شروع ہی نہیں ہوسکا۔نکہت اپنے کیریر کے شاندار دور سے گذرہی ہیں انہوں نے نارتھ ایسٹ ریہانوس کے لئے چار کامیابیاں بگ باؤٹ میں درج کرائی ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے انگریڈ لورینا (کولمبیا) جوکہ پچھلے مقابلے میں نارتھ ایسٹ ریہانوس میں براؤنز میڈل جیتی ہیں۔

قبل ازیں انہوں نے اپنے زمرے کی ایک او ردعویدار پنکی جانگرا جس کا تعلق بنگلور براؤلرس سے ہے کو بھی شکست فاش کیاہے۔

اس اہم مقابلے سے قبل تمام میاچ کھیلنے والی میری کا م کی منگل کے روز دستبرداری نے کچھ لوگوں کو حیران کردیاہے۔

نکہت کے گروپس نے الزام لگایا ہے کہ تجربہ کار میری کام اس چیلنج کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔انہیں لگتا ہے کہ اگر فیصلہ نکہت کے موافق آیا ہے تو یہ اولمپیک کے لئے نکہت کی حصہ داری میں مدد گار ثابت ہوگااور نظام آباد سے تعلق رکھنے والی اس کھلاڑی کے کیریر میں بڑی تبدیلی اجائے گی۔

درایں اثناء نکہت کے والد نے محمد جمیل احمد نے میری کام کی تازہ دستبرداری پر مایوسی کا اظہار کیا۔انہوں نے مایوسی کے انداز میں کہاکہ ”نکہت کا کھیل کافی شاندار چل رہا ہے۔

انہوں نے اپنے چاروں مقابلوں میں جیت حاصل کی ہے اور اس مقابلے کے لئے وہ بڑی بے چینی سے منتظر تھی۔ مگر یہ غیرمتوقع ہے۔ اب انہیں پنجاب کی ٹیم کے کسی ریزور کھلاڑی سے مقابلہ کرنا ہوگا۔

ہم سب کو اگلے مقابلے تک جو27ڈسمبر کو ہے کے لئے انتظار کرنا پڑے گا“۔ درایں اثناء نظا م آباد کی باکسنگ کھلاڑی نے مطالبہ کیاکہ اولمپک کے لئے کئے جانے والے انتخاب کی راست نشریات کرائی جانی چاہئے۔

نکہت نے مزیدکہاکہ وہ قومی مقابلوں میں حصہ نہیں لے گی کیونکہ بی ایف ائی چاہتا ہے کہ وہ ائی بی ایل میں اپنا مظاہرہ کرے۔

جیوتی گولیا اورریتو گریوال کی جیت کے بعد مقابلوں کے لئے تین مقامات پہلے ہی محفوظ ہوگئے ہیں میری کام نے بھی ویمنس ورلڈ مقابلوں میں براؤنز جیت کر اپنی جگہ بنالی ہے۔

اب مقابلہ چوتھے مقام کے لئے نکہت او رپنکی رانی کے درمیان میں ہے۔

بی ایف ائی نے جانکاری دی ہے کہ انتخابی کمیٹی کااجلاس21ڈسمبر کے روز ہوگا تاکہ تمام زمروں میں چوتھے شراکت دار کا انتخاب عمل میں لایاجاسکے۔