نیرج کی گھریلو ایونٹ نیشنل فیڈریشن کپ میں شرکت

   

نئی دہلی: اولمپک اور عالمی چمپیئن جیولین پھینکنے والے نیرج چوپڑا 12 سے 15 مئی تک بھونیشور میں ہونے والے نیشنل فیڈریشن کپ میں شرکت کی تصدیق کے بعد تین سال میں پہلی بارگھر پر مقابلہ کریں گے۔ 26 سالہ سوپر اسٹارکے 10 مئی کو مشہور ڈائمنڈ لیگ سیریز کے پہلے مرحلے میں اپنے سیزن کا آغاز کرنے کے بعد دوحہ سے ہندوستان کا سفر متوقع ہے۔ انٹریز کے مطابق نیرج اورکشورکمار جینا 12 مئی کو بھونیشور میں شروع ہونے والے گھریلو مقابلے میں حصہ لیں گے۔ ایتھلیٹکس فیڈریشن آف انڈیا نے ٹویٹ کرتے ہوئے تفصیلات فراہم کی ہیں ۔