نیشنل ایوارڈ کے زمروں سے اندرا گاندھی اورنرگس دت کے نام حذف

   

نئی دہلی: قومی یکجہتی پر بنائی جانے والی بہترین ڈیبو فلم اور بہترین فیچر فلم کے ایوارڈ کے ناموں کو اب آنجہانی وزیراعظم اندرا گاندھی اور مرحومہ اداکارہ نرگس دت کے نام سے نہیں دیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے تشکیل شدہ ایک کمیٹی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ نقد انعامات بشمول دادا صاحب پھالکے ایوارڈ پر بھی نظرثانی کی گئی ہے۔ ریگولیشن میں شامل تبدیلیوں کے مطابق اندرا گاندھی ایوارڈ کو اب ’’بہترین ڈیبو فلم برائے ڈائرکٹر‘‘ قرار دیا جائے گا اور نقد انعامی رقم جو قبل ازیں پروڈیوسر اور ڈائرکٹر کے درمیان تقسیم ہوجاتی تھی لیکن اب یہ رقم صرف ڈائرکٹر کو ملے گی۔ اسی طرح نرگس دت ایوارڈ کو بھی صرف قومی یکجہتی کا بہترین ایوارڈ کہا جائے گا۔