نیشنل فلم ایوارڈ کا اعلان اب لوک سبھا الیکشن کے بعد

   

نئی دہلی،24اپریل(سیاست ڈاٹ کام) نیشنل فلم ایوارڈ کا اعلان اب لوک سبھا الیکشن کے بعد ہی کیا جائے گا۔ وزارت اطلاعات و نشریات کے ذریعے بدھ کو جاری ایک بیان کے مطابق سترہویں لوک سبھا الیکشن کی وجہ سے مثالی ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کی وجہ سے 66ویں قومی فلم ایوارڈ کا اعلان الیکشن کے بعد ہوگا۔وزارت نے ہر سال اپریل میں نیشنل فلم ایوارڈ کا اعلان کرتی ہے ۔ ان ایوارڈ کے لیے ایک اعلیٰ سطحی انتخابی کمیٹی سرگرم عمل ہوتی ہے ۔غورطلب ہے کہ مثالی ضابطہ اخلاق کے نافذ ہونے کی وجہ سے حکومت اس طرح کے فیصلے الیکشن کے دوران نہیں کرتی ہے ۔