نیشنل ِآیوش مشن میں راجستھان کو خصوصی موقف کا مطالبہ

   

جئے پور ۔ چیف منسٹر راجستھان اشوک گہلوٹ نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ چونکہ آیوش شعبہ میں ملک میں سب سے بڑا انفرا اسٹرکچر راجستھان میں ہے اس لئے ریاست کو اس مشن کے تحت خصوصی ریاست کا درجہ دیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ راجستھان میں 5000 آیوش میڈیکل سنٹر کام کر رہے ہیں اور اگر خصوصی موقف دیا جاتا ہے تو اس سے اس مشن کو مزید وسعت دینے میں مدد مل سکتی ہے ۔