کولکتہ: سندیش کھالی کے واقعے کے بعد قومی خواتین کمیشن کے بعد نیشنل کمیشن فار شیڈول کاسٹ نے سندیش کھالی پر رپورٹ طلب کی ہے۔ خواتین قومی کمیشن نے سندیش کھالی میں متاثرین سے ملاقات کرنے کے بعد اپنے بیان میں کہا تھا کہ بنگال میں صورت حال انتہائی خراب ہے اور یہاں صدر راج نافذ کیا جانا چاہیے ۔ قومی آدیواسی کمیشن نے بھی بدھ کو سندیش کھالی پر رپورٹ طلب کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ایک وفد جمعرات کو بھی جائے گا تاکہ زمین پر سندیش کھالی کی صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے ۔بدھ کو قومی قبائلی کمیشن نے ریاست کے چیف سکریٹری بی پی گوپالک اور ریاستی پولیس کے ڈی جی راجیو کمار کو ایک خط جاری کیا۔ خط کے مطابق سندیش کھالی کے ایک رہائشی، ایک قبائلی خاتون اور ایک وکیل کی جانب سے شکایت موصول ہونے کے بعد اس معاملے کو دیکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں قومی کمیشن شیڈول کاسٹ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سندیش کھالی کے واقعہ پر ریاست کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی راجیو سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اگر تین دن کے اندر رپورٹ موصول نہیں ہوتی ہے تو راجیو اور گوپالک کو کمیشن کے سامنے پیش ہونے کے لیے دہلی طلب کیا جا سکتا ہے ۔
اجمیر ضلع کی گرام پنچایتوں میں 26 فروری کو خصوصی گرام سبھا
اجمیر: راجستھان کے اجمیر ضلع کی تمام گرام پنچایتوں میں 26 فروری کو ایک خصوصی گرام سبھا کا انعقاد کیا جائے گا۔ گرام سبھا کا اہتمام ریاستی سطح کے پروگرام کے حصہ کے طور پر کیا جائے گا۔اجمیر ضلع کونسل پہنچے احکامات کے مطابق دیہی ترقی اور پنچایتی راج محکمہ کے سرکاری سکریٹری اور کمشنر نے ریاست کی تمام پنچایتوں میں خصوصی گرام سبھا منعقد کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
اس کے تحت گرام سبھا میں سوچھ بھارت مشن (دیہی) کے تحت بیت الخلاء کے بغیر خاندانوں کی نشاندہی کرکے مشن کے تحت اور جل جیون مشن کے تحت جن خاندانوں کو نل کے کنکشن نہیں ہیں انہیں فائدہ دلانا ہے ۔