نیشنل ہیرالڈ کیس۔ راہول گاندھی کو ای ڈی نے 13جون کو دوبارہ طلب کیا

,

   

نئی دہلی۔ کانگریس لیڈر راہول گاندھی کو نیشنل ہیرالڈ معاملے کی تحقیقات کے ضمن میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے دوبارہ سمن جاری کیاہے۔ انہیں اپنا بیان 13جون کے روز ای ڈی عہدیداروں کے سامنے قلمبند کرانا ہے۔

اس سے قبل تحقیقاتی ایجنسی نے 2جون کے روز پیش ہونے کا سمن جاری کیاتھا۔ راہول نے تحقیقاتی ایجنسی سے درخواست کی تھی کہ وہ بیرونی مالک میں ہے انہیں تحقیقات میں شامل ہونے کے لئے وقت درکار ہے۔ سمن ملنے کے فوری بعد راہول نے ای ڈی کو تحریر کیاتھا کہ وہ 2جون کو تحقیقات میں شامل ہونے کے موقف میں نہیں ہیں۔

وہ مرکزی ایجنسی سے وقت طلب کررہے ہیں۔ تحقیقات میں شامل ہونے کے لئے ای ڈی نے سونیاگاندھی او راہول گاندھی دونوں کا سمن جاری کیاتھا۔ سونیاگاندھی کو 8جون کے روز طلب کیاگیاتھا وہیں راہول کو جمعرات 2جون کو طلب کیاگیاتھا۔

اب انہیں دوبارہ طلب کیاگیاہے۔ ای ڈی چاہتی ہے کہ دونوں ہی اپنے بیانا ت قلمبند کرانے کے لئے تحقیقاتی ایجنسی سے رجوع ہوں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ہی سے ای ڈی کے دہلی ہیڈکوارڈرس میں پیش ہونے کا استفسار کیاگیا ہے

۔نیشنل ہیرالڈ فنڈس کے مبینہ غلط استعمال کا ایک کیس مذکورہ گاندھیوں کے علاوہ کانگریس کے متعدد قائدین کے خلاف درج کیاگیاہے۔ابتدا میں سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن میں ایک مقدمہ درج کیاگیا تھا او ریہ ای ڈی کا مقدمہ سی بی ائی کے کیس کی بنیاد پر ہے