نیشنل ہیرالڈ کیس کے معاملے میں راہول گاندھی ای ڈی دفتر پہنچے

,

   

نئی دہلی۔ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان کانگریس لیڈر راہول گاندھی قومی درالحکومت میں پیر کے روز انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے دفتر نیشنل ہیرالڈ کیس کے ضمن میں طلب کئے جانے کے بعد پہنچے۔

ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام روڈ پر واقعہ ای ڈی دفتر کے اطراف واکنا ف میں پولیس کی بھاری جمعیت تعیناتی تھی۔پارٹی ہیڈکوارٹر24اکبر روٹ سے روانگی کے وقت کانگریس کے متعدد کارکنان ان کے ساتھ موجود تھے۔ تاہم پولیس نے انہیں آگے جانے نییں دیا اور صرف راہول گاندھی کو ہی اجازت دی گئی تھی۔

مذکورہ کانگریس لیڈر کے ساتھ ان کی بہن پرینکا گاندھی ووڈرا بھی موجود تھیں۔ اس سے قبل دن میں سینکڑوں کانگریس کارکنان کانگریس ہیڈ کوارٹر ان کے مجوزہ ای ڈی دفتر کی طرف مارچ میں شامل ہونے کے لئے پہنچے تھے۔ پلے کارڈس تھامے پارٹی کارکنان مرکزی حکومت کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔

احتیاطی تدابیر کے طور پر مذکورہ پولیس نے متعدد پارٹی ورکرس کو تحویل میں لے لیاتھا۔ ٹریفک پولیس نے ریالی کے گذرنے کے راستوں سے لوگوں کو جانے سے منع کرنے پر مشتمل ایک اڈوائزری بھی جاری کی تھی۔