امکانات کا جائزہ لینے حکام کونائب صدر وینکیا نائیڈوکی ہدایت
حیدرآباد 26 مئی (پی ٹی آئی) نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے وزارت آبی توانائی اور نیتی آیوگ نے آندھراپردیش کے ادے گیری کے لئے پینے کے پانی کا پراجکٹ قائم کرنے کے تکنیکی امکانات کا جائزہ لینے کا مشورہ دیا ہے۔ نیتی آیوگ کے سی ای او امیتابھ کانت اور وزارت آبی توانائی کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس کے دوران نائب صدر نے ضلع نیلور کے خشک سالی سے متاثرہ علاقہ ادے گیری کو پینے کے پانی کی سربراہی اور زراعت کے لئے آبپاشی کی ضروریات کی تکمیل کے ممکنہ راستوں پر تبادلہ خیال کیا۔ واضح رہے کہ وینکیا نائیڈو 1978 ء میں حلقہ ادے گیری میں اسمبلی کے لئے منتخب ہوئے تھے۔ ان کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی اس تجویز پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا اور مسئلہ کا حل تلاش کرنے کے لئے کام کرنے کا وعدہ کیا۔