نیمر نے رونالڈو کا ریکارڈتوڑا

   

ریو ڈی جنیرو۔برازیلی فٹبالر نیمر نے رونالڈو کا ریکارڈ توڑتے ہوئے پلے کے بعد ملک کے لئے سب سے زیادہ گول اسکور کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔پیرو کے خلاف کھیلے گئے میچ میں نیمر نے ہیٹ ٹرک کرکے اپنی ٹیم کو جہاں 4-2 کی فتح سے ہمکنار کیا تو وہیں پلے کے بعد سب سے زیادہ گول اسکور کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے ۔فیفا کے مطابق سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں پلے 73 گول کے ساتھ پہلے نیمر64 گول کے ساتھ دوسرے اور رونالڈو62 گول کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں ۔